وزیراعظم کی کالعدم بی این اے کے بانی کی گرفتاری پر آئی ایس آئی کو مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کالعدم بی این اے کے بانی گلزارامام عرف شمبے کی گرفتاری کے شاندار آپریشن پر آئی ایس آئی کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ یہ آپریشن ہمارے اداروں کی اعلی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ گرفتاری بلوچستان میں عسکریت پسندی کو کچلنے میں مدد ملے گی اور امن کے نئے دور کی آئینہ دار ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو دہشتگرد گلزارامام عرف شمبے کی گرفتاری پر شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس آپریشن میں ہائی ویلیو ٹارگٹ گلزار امام عرف شمبے کو گرفتار کیا، گلزار امام عسکریت پسند کالعدم تنظیم بلوچ نیشنل آرمی کا بانی اور رہنما ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بی این اے، بلوچ ریپبلکن آرمی اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے انضمام سے وجود میں آئی تھی، بلوچ نیشنل آرمی پنجگور اور نوشکی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث ہے۔

install suchtv android app on google app store