وزیراعظم شہبازشریف سے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ملاقات کی ہے۔وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے دوران پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر حکمت عملی پرغور کیا گیا۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں رہنماؤں کا وزیراعظم ہاؤس آمد پر استقبال کیا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں بھی پنجاب اور خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کو صوبائی اسمبلیوں کے ممکنہ تاریخوں سے آگاہ کردیا۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنرز کو الگ الگ خطوط میں لکھا ہے کہ پنجاب میں صوبائی عام انتخابات 9 سے13 اپریل کےدرمیان جبکہ کے پی اسمبلی کیلئے پولنگ 15 سے 17 اپریل کے درمیان کرائی جا سکتی ہے۔