وزیراعظم شہباز شریف سے اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کی ملاقات فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف سے اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے لندن میں ملاقات کی، وزیراعظم نے حمزہ یوسف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، آبی انتظام و انصرام، ہوا اور شمسی توانائی اور عوامی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تاریخی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اسکاٹ لینڈ میں پاکستانی سرمایہ کاروں کے کردار پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں اسکاٹ لینڈ میں سرمایہ کاری کانفرنس کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے حمزہ یوسف کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔

install suchtv android app on google app store