وزیراعظم شہبازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا۔ وزراء اور مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں سیکیورٹی کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے، کمیٹی کا اجلاس گزشتہ ہفتے ہونا تھا،منگل کیلئے ملتوی کیا گیا تھا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اہم اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں اہم قومی امور زیر بحث آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک میں موجودہ سیاسی اورآئینی بحران پر مشاورت کی جائے گی۔
وفاقی کابینہ ملک کی موجودہ صورتحال پراہم فیصلے کرے گی اور پارلیمنٹ میں اہم فیصلے کرنے کے لیے آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کرے گی۔