وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ ( ق ) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے، ملاقات میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سینئر سیاست دان اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچے جہاں چوہدری شجاعت کے فرزند اور وفاقی چوہدری سالک حسین نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیراعظم نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی، بعدازاں دونوں رہنماؤں نے ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر سربراہ ق لیگ نے کہا کہ ہر محب وطن شہری قومی ندامت کا باعث بننے والے ہر فرد کی سزا چاہتا ہے۔ اس پر وزیراعظم نے انہیں یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ قوم اور شہدا کے اہل خانہ کے دِل کو جوٹھیس پہنچی ہے، اس درد کا ازالہ کریں گے۔