اپنے بیان پر قائم ہوں، پیچھے نہیں ہٹ رہا: فواد چوہدری

فواد چوہدری فائل فوٹو فواد چوہدری

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیشی کے موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ آزادی اظہار رائے پر انکار ہونا تو ملک میں جمہوریت کو ختم کرنے کے مترادف ہے، میں نے اپنا بیان مانا ہے، میرا یہ حق ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میں کیسے الیکشن کمیشن کو منشی کہنے سے پیچھے ہٹوں؟ میں اپنے بیان پر قائم ہوں، بیان سے پیچھے نہیں ہٹ رہا۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ طاقتور لوگ سمجھتے ہیں ان پر تنقید کرنا ریاست سے غداری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو میں نے کہا ہے میں اس پر قائم ہوں، جو باتیں کیں ان کو مانتا ہوں اور کہتا ہوں کہ یہ میرا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور پولیس کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں: اہلیہ فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ طاقت ور لوگ سمجھتے ہیں ان پر تنقید درحقیقت غداری ہے، تاریخ اس بات کا تعین کرے گی کہ کون درست تھا اور کون غلط۔

انہوں نے کہا کہ میں منہ پر اچھا اچھا کہوں اور باہر جا کر گالیاں دوں یہ کونسی عزت ہے، اگر چیف الیکشن کمشنر تنقید نہیں لے سکتے تو آپ اس طرح کے عہدے نہ لیں۔

install suchtv android app on google app store