تحریک انصاف کے گرفتار رہنما فواد چوہدری کی پیشی کے موقع پر ان کی اہلیہ حبا خان چوہدری اسلام آباد کی عدالت پہنچیں۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حبا چوہدری نے کہا کہ حکومت اور پولیس کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔
حبا چوہدری نے کہا کہ میرے خاوند کو دوبارہ عدالت میں طلب کیا گیا ہے، وکلا موجود ہیں، فیملی موجود ہے مگر تفتیشی افسر نہیں آئے۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت جاری ہے۔