سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری اور بھائی فیصل چوہدری کے درمیان ایک بار پھر تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر فواد چوہدری کے سامنے ایک بار پھر ان کی اہلیہ اور بھائی آپس میں اُلجھ پڑے۔ فیصل چوہدری وکیل قیصر امام سے بات کر رہے تھے کہ حبا فواد کی مداخلت پر دونوں میں تلخ کلامی ہو گئی۔
حبا فواد نے کہا قیصر امام کو اپنا کام کرنے دیں وہ پروفیشنل وکیل ہیں، جس پر فیصل چوہدری نے کہا تم بَک بَک کرتی ہو، حبا نے بھی تَرکی با تَرکی جواب دیتے ہوئے کہا تم ہر کسی کے ساتھ بَک بَک کرتے ہو۔
تلخ کلامی کے دوران فواد چوہدری نے اپنی اہلیہ کے منہ پر ہاتھ رکھ کر انہیں خاموش کرایا۔
حبا فواد کی فواد چوہدری کے ماموں کے ساتھ بھی تلخ کلامی ہوئی۔
فواد چوہدری کی اہلیہ نے کہا آپ بھی فیصل کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، جس پر فیصل چوہدری نے کہا بکواس بند کرو، بزرگوں کے ساتھ کس طرح بات کر رہی ہو، حبا نے جواب دیتے ہوئے کہا بزگ ہیں تو بزرگ بن کے رہیں، بکواس تم کر رہے ہو۔
فواد چوہدری کے ماموں، فیصل چوہدری کو پکڑ کر احتساب عدالت سے باہر لے گئے جبکہ فواد چوہدری نے کہا فیصل یار تم جب آتے ہو پنگا ہو جاتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی حبا فواد اور فواد چوہدری کے درمیان تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا تھا۔