الیکشن کمیشن آف کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ میں اضافے کی پولیس کی درخواست اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے منظور کرلی۔
پولیس کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف سیشن جج کے سامنے اپیل دائر کی گئی تھی۔ دائر کی گئی درخواست میں جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
پولیس کی جانب سے سیشن کورٹ میں دائر اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دےکر فواد چوہدری کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 27 جنوری کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روز کیلئے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔