کشمیریوں کی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے: وزیر اعظم

شہباز شریف فائل فوٹو شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ کنٹرول لائن کی دونوں جانب اوردنیا بھرمیں مقیم کشمیری آج یوم حق خودارادیت اس عزم کی تجدید کے ساتھ منارہے ہیں کہ وہ آزادی کی جدوجہد کومنطقی انجام تک پہنچانے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی، اس حوالے سے وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے،خطےمیں پائیدارامن کے لئے یواین قراردادوں پرعملدرآم ضروری ہے،بھارت کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت سے انکاری ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیرمیں خوف کا ماحول پیدا کررکھا ہے، 5اگست 2019کےبھارت کےاقدامات غیرقانونی اوریکطرفہ ہیں۔

کنٹرول لائن کی دونوں جانب اوردنیابھرمیں مقیم کشمیری آج یوم حق خودارادیت اس عزم کی تجدید کے ساتھ منارہے ہیں کہ وہ آزادی کی جدوجہد کومنطقی انجام تک پہنچانے کے لئے اپنی جدوجہدجاری رکھیںگے۔

یہ دن منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے۔ آزاد جموں وکشمیر کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر، آزادجموں و کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے تمام بڑے دارالحکومتوں میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں، سیمینارز،کانفرنسز اورمختلف تقاریب کاانعقاد کیاجائے گا۔ اقوام متحدہ کو یاد دلایا جائے گا کہ وہ بھارتی مظالم سے کشمیریوں کوبچانے کے لئے تنازعہ کشمیر کے حل کی متعلقہ قراردادوں پرعملدرآمدکرائے۔

واضح رہے 1949 میں اسی روزاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قراردادمنظورکی تھی جس میں کشمیری عوام کواقوام متحدہ کی نگرانی میں استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کرنے کاحق دیا گیا تھا۔ یہ قرارداد کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کے حل کے لئے ایک بنیاد فراہم کرتی ہے لیکن بھارت کی ڈھٹائی اس مقصد کے حصول میں مسلسل رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

install suchtv android app on google app store