سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت نا ساز، کلفٹن کے نجی اسپتال میں داخل

سابق صدر آصف علی زرداری فائل فوٹو سابق صدر آصف علی زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں کلفٹن کے نجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

آصف زرداری کی نیب ریفرنس اسلام آباد سے کراچی منتقل کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں ماہر ڈاکٹروں کا بورڈ آصف علی زرداری معائنہ کر رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے پھیپھڑوں کا پروسیجر کل کیا جائے گا، دیگر ٹیسٹ پھیپڑوں کے پروسیجر کے بعد کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری ایک ماہ سے زائد عرصے سے علیل ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store