آصف علی زرداری دوسری مرتبہ صدر مملکت منتخب

آصف علی زرداری فائل فوٹو آصف علی زرداری

حکومتی اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری ملک کے 14ویں صدر مملکت منتخب ہوگئے۔ انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی کے مقابلے میں زیادہ ووٹ حاصل کیے۔ ملک کے 14 ویں صدر کے انتخاب کے لیے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ ہوئی۔

قومی اسمبلی سمیت ملک کی چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی اور 4 صوبائی اسمبلیوں میں گنتی کا عمل مکمل ہوگیا۔

صدارتی الیکشن میں سینیٹر شیری رحمان آصف علی زرداری کی پولنگ ایجنٹ جکب کہ سینیٹر شفیق ترین ، محمود خان اچکزئی کے پولنگ ایجنٹ مقرر کیے گئے۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی سے آصف علی زرداری کو 255 اور محمود خان اچکزئی کو 119ووٹ ملے۔

بلوچستان اسمبلی

اب تک کے نتائج کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے 62 میں سے47 ارکان نےصدارتی انتخاب کیلئے ووٹ کاسٹ کیے جبکہ جےیوآئی کے 12 ارکان، بی این پی عوامی،جماعت اسلامی ،حق دوتحریک کے ایک ایک رکن نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کا کیا۔

پریذائیڈنگ افسر جسٹس نعیم اختر افغان نے نتائج کا اعلان کیا اور کہا کہ بلوچستان اسمبلی سے آصف زرداری نے47 ووٹ حاصل کیے جبکہ محمودخان اچکزئی نے کوئی ووٹ حاصل نہیں کیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی کے ہر رکن کا ایک ووٹ شمار کیا جائے گا۔

سندھ اسمبلی

سندھ اسمبلی میں 160 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا جس میں سے سابق صدر آصف زرداری کو 151 ووٹ ملے جبکہ مدمقابل محمود خان اچکزئی 9 ووٹ حاصل کرسکے۔

سندھ اسمبلی میں آصف زرداری کو 58 الیکٹورل ووٹ اور مدمقابل محمود خان اچکزئی کو 3 الیکٹورل ووٹ ملے۔

168 کے سندھ اسمبلی کے ایوان میں 2.6 ارکان کا ایک ووٹ تصور ہو گا۔

پنجاب اسمبلی

پنجاب اسمبلی میں 353 ارکان میں سے 352 نے ووٹ کاسٹ کیے جن میں آصف زرداری کو 246 اور محمود اچکزئی کو 100 ووٹ ملے جبکہ 6 ووٹ مسترد ہوگئے۔ پنجاب میں 5.49 ارکان مل کر ایک ووٹ بناتے ہیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی

خیبرپختونخوا اسمبلی میں صدارتی انتخاب کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہوگیا۔ جے یو آئی کے 9 اراکین اسمبلی نے صدارتی انتخاب میں حصہ نہیں لیا۔ کے پی اسمبلی کے 118 میں سے 109 ارکان اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیے، ایک ووٹ مسترد ہوا۔

اپوزیشن کےامیدوار محمود خان اچکزئی کو 91 ووٹ ملے جبکہ مدمقابل امیدوار آصف زرداری کو17 ووٹ ملے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں محموداچکزئی کو 40 اعشاریہ 80 الیکٹورل ووٹ ملے جبکہ آصف علی زرداری کو 7 اعشاریہ 62 الیکٹورل ووٹ ملے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے 145 کے ایوان میں 2.2 ارکان کا ایک ووٹ تصور ہوگا۔

install suchtv android app on google app store