سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور آصف زرداری پر الزام لگائے جاتے ہیں کہ ہم نے کوئی کام نہیں کیا، پیپلز پارٹی اور آصف زرداری نے ملک بھر میں بہت کام کیے ہیں، ہمیشہ عوام کی خدمت پر یقین کیا ہے۔
ٹنڈوالہیار میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک میں انتخابات ہونےوالے ہیں کارکن تیاری کریں،الیکشن میں بھرپور حصہ لے کر دشمنوں کو بتائیں گے کہ یہ شہیدوں کی پارٹی ہے اور ہم شہید بھٹو کے سپاہی ہیں، الیکشن میں مخالفوں کو بدترین شکست دیں گے۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہم اٹھارہویں ترمیم لائے، ترمیم کے بعد پختونوں، بلوچوں کو شناخت دی، یہ دھرتی اپنی دھرتی ہے اور اس دھرتی پر رہنے والوں کی خدمت کر کے فخر محسوس ہوتا ہے۔