سابق صدر آصف زرداری اور دیگر کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ عدالت نے سابق سیکرٹری اعجاز احمد خان، علی اکبر، اعجاز میمن، علی اکبر ابڑو، خواجہ عبدالغنی مجید، مناہل مجید اور عبدالندیم بھٹو کو بھی طلب کیا ہے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری سمیت 15 ملزمان کو ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ عدالت نے سابق سیکرٹری اعجاز احمد خان، علی اکبر، اعجاز میمن، علی اکبر ابڑو، خواجہ عبدالغنی مجید، مناہل مجید اور عبدالندیم بھٹو کو بھی طلب کیا ہے۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تمام ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے جس میں ملزمان کو 18 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔