پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے ریاست کو بچانے کیلئے مل کر کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا۔
آصف علی زرداری نے وطن واپسی پر نواز شریف کو مبارکباد بھی دی۔ دونوں رہنماؤں نے معاشی مشکلات اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اہم فیصلےکرنے پر اتفاق کیا اور ایک دوسرے کو ملاقات کی دعوت دی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں رہنماؤں میں اتفاق ہوا کہ ریاست کو بچانے کے لیے سب مل کر اپنا کردار ادا کریں گے، دونوں رہنماؤں نے معاشی مشکلات اور عوام کو ریلیف دینےکے لیے اہم فیصلےکرنے پر بھی اتفاق کیا۔
دوسری جانب صدر ن لیگ شہباز شریف نے کنوینئر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں نواز شریف سے ملاقات کی دعوت دی، جو خالد مقبول نے قبول کرلی۔
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق وفد کل نواز شریف سے ملاقات کرے گا، جس میں خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار شامل ہوں گے۔