نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب

ملک میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب کر لیا گیا فائل فوٹو ملک میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب کر لیا گیا

ملک میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب کر لیا گیا۔ اسپیکر کی جانب سے طلب کردہ دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کی صبح 10 بجے منعقد ہوگا، اجلاس نئے صدر مملکت کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کے حوالے سے طلب کیا گیا ہے۔

نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جو کہ 9مارچ ہفتے کی صبح 10 بجے ہوگا۔

واضح رہے کہ صدر مملکت کے انتخاب کے لیے آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔

فاروق ایچ نائیک اور سلیم مانڈوی والا نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی عدالت میں صدر مملکت کی نشست کے لیے آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے لطیف کھوسہ، عمر ایوب خان اور دیگر رہنماؤں نے صدر کے لیے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی میں صدارتی الیکشن کے لیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو پریذائیڈنگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store