وزیراعظم کی نیویارک میں بل گیٹس سے ملاقات، سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں بل گیٹس سے ملاقات فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں بل گیٹس سے ملاقات

نیوریارک میں وزیراعظم شہبازشریف سے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے بل گیٹس کو پاکستان میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں اور موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا شدہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے مائیکروسافٹ کے بانی کو سیلاب کے باعث غذائی عدم تحفظ، متاثرہ خواتین اور بچوں کی حالت زار کے بارے میں بھی بتایا۔

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک میں موجود ہیں جہاں انکی عالمی رہنماؤں اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں جاری ہیں۔

شہبازشریف جنرل اسمبلی کے اجلاس سے جمعہ کو اہم خطاب کریں گے جس میں وہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کو پہنچنے والے نقصانات کا ذکر کرینگے اور عالمی برادری سے مشکل کی گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دینے کی اپیل بھی کرینگے۔

 

install suchtv android app on google app store