وزیر اعلیٰ پنجاب سے پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز فائل فوٹو وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اتحادی ہمارے دوست اور بھائیوں کی مانند ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی، قمر زمان کائرہ، علی حیدر گیلانی اور حسن مرتضیٰ شامل تھے۔

ملاقات میں سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا جبکہ ملاقات میں مل جل کر چلنے پر اتفاق رائے کا اعادہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بھرپور تعاون کرنے پر پیپلز پارٹی کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی ہمارے دوست اور بھائیوں کی مانند ہیں، رواداری اور احساس حقیقی سیاسی روایات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عہدے عارضی ہوتے ہیں لیکن انسانیت سے محبت ترجیح ہونی چاہیے۔ آئینی اور جمہوری اقدار کو مفاہمت کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔ ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہو چکا ہے جہاں سے 4 سال پہلے منقطع ہوا تھا۔

install suchtv android app on google app store