وزراء کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے ہیں جو قوم کے ساتھ ایک اور مذاق ہے، شیری رحمن

وزراء کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے ہیں جو قوم کے ساتھ ایک اور مذاق ہے، شیری رحمن فائل فوٹو وزراء کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے ہیں جو قوم کے ساتھ ایک اور مذاق ہے، شیری رحمن

پیپلزپارٹی کی مرکزی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے "بہترین کارکردگی" دکھانے والے وزراء کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے ہیں جو قوم کے ساتھ ایک اور مذاق ہے، وزیراعظم گالم گلوچ اور الزام تراشی کی بہترین کارکردگی پر وزراء کو ضرور تعریفی سرٹیفکیٹ دے سکتے ہیں۔

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمن نے وزیراعظم کی جانب سے وزراء کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے پر ردعمل میں کہا کہ حکومت کی تین سالہ کارکردگی بدانتظامی، کرپشن اور ناکامیوں سے بھری ہوئی ہے، کون سی وزارت ہے جس کی وجہ سے ملک میں بحران پیدا نہیں ہوا؟ ہر وزارت میں بحرانی صورتحال ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ معیشت، خوراک، پیٹرولیم، توانائی، خارجہ، داخلہ، صحت اور دیگر تمان وزارتوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، وزراء اور حکومت کی کارکردگی پر اب عوام ووٹ کے ذریعے اپنی رائے دیں گے۔

install suchtv android app on google app store