اسرائیل کی حمایت سے واضح ہوگیا کہ سانحہ نومئی کے پیچھے کون تھا: شیری رحمان

شیری رحمان فائل فوٹو شیری رحمان

وفاقی وزیر ماحولیات شیری رحمان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اور اسرائیلی لابی آپس میں اتحادی ہیں، وہ اسرائیلی ایجنٹ ہیں، اسرائیل کی حمایت سے واضح ہوگیا کہ سانحہ نومئی کے پیچھے کون تھا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ کے ہمراہ نیوز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ 9 مئی کے پیچھے کون سے عناصر تھے سب عیاں ہو چکے، کون سے عناصر نے واقعات سے فائدہ اٹھایا یہ بھی سامنے آ چکا۔

شیری رحمان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور اسرائیلی لابی اتحادی ہیں اور ملک دشمن عناصر ان کی حمایت کر رہے ہیں، اسرائیل انسانی حقوق کا درس دے رہا ہے اور اس نے پی ٹی آئی کیلیے ردعمل بھی دیا، چیئرمین پی ٹی آئی اسرائیلی ایجنٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کو اسرائیل کا جارحانہ رویہ اچھا لگتا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے دہشتگردوں کی کبھی مذمت نہیں کی، پی ٹی آئی نے ملک کے خلاف بیرون ملک لابیاں رکھی ہوئی ہیں، آج فلسطینیوں کے قاتل چیئرمین پی ٹی آئی کی حمایت کر رہے ہیں، آئی ایم ایف کا پاکستان کے ساتھ معاہدہ روکنے کیلیے اس نےخط لکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ بھی پتا چل گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی فارن ایجنٹ کیوں قرار پایا تھا، اس نے پہلے امریکی سائفر کی بات کی اور پھر وہاں اپنے لابسٹ رکھ لیے، اس نے ہمیشہ پاکستان کے خلاف بات کی۔

شیری رحمان نے کہا کہ ہم کسی کی تذلیل کی حمایت نہیں کرتے اور نہ ہم نے کبھی کسی کو سیاسی قیدی میں رکھا لیکن چیئرمین پی ٹی آئی سمجھتے تھے کہ وہ کسی عدالت کو جوابدہ نہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے کبھی ایسا سیاستدان نہیں دیکھا، کسی سابق وزیر اعظم نے اس طرح پاکستان مخالف آواز نہیں اٹھائی، جو دنیا میں مظالم کرتے ہیں وہ پاکستان میں ظلم کا واویلا کر رہے ہیں، یہ ملک جنگل نہیں ہے بلکہ یہاں آئین و قانون موجود ہے۔

 

install suchtv android app on google app store