پاکستان 2025 تک پانی کی شدید قلت کا شکار ہوجائے گا: شیری رحمان

شیری رحمان فائل فوٹو شیری رحمان

وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہمارے گلیشیئرز بہت تیزی سے پگھل رہے ہیں، پاکستان کا 2025 تک پانی کی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔

شیری رحمان سے سوئس وزیر خارجہ نے ملاقات کی، پاکستان میں سوئٹزرلینڈ کے سفیر جارج اسٹینر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ اس موقع پر ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ملاقات میں ماحولیاتی تبدیلی کی تباہ کاریوں اور بحالی کے اقدامات میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔

شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے مطابق 7 جولائی تاریخ کا گرم ترین دن تھا، ہمارے گلیشیئر پگھلنے میں 300 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں شدید مون سون بارشوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں، گزشتہ سال سیلاب سے 33 ملین افراد متاثر ہوئے۔

 

install suchtv android app on google app store