وفاقی وزیر ماحولیات اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) شیری رحمان نے کہا ہے کہ نگران حکومت کے حوالے سے قیاس آرائیاں چل رہی ہیں، ابھی تک کوئی نام فائنل نہیں ہوا ہے نگراں وزیراعظم کا نام ضرور فائنل ہوگا فی الحال کچھ وقت ہے۔
وزیر مملکت اور ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ کسی نگراں وزیراعظم کا نام شیئر نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کا اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانے کیلئے کوششیں تیز
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غیرجانبدار نگراں حکومت کے قیام کو ترجیح دیتی ہے، پی پی بروقت انتخابات کے حق میں ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی صاف اور شفاف انتخابات میں یقین رکھتی ہے، نگراں وزیراعظم کا نام ضرور فائنل ہوگا، مگر ابھی مزید کچھ وقت درکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعظم بنائے جانے سے متعلق خبروں پر اسحاق ڈار کا ردعمل سامنے آگیا
اس موقع پر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چاہتے ہیں الیکشن جلد ہوں،پیپلزپارٹی الیکشن کیلئے تیار ہے، ہمارا مؤقف ہے اسمبلی مدت پوری کرے، الیکشن وقت پرہوں۔ کہا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے اسحاق ڈار کا نام پیپلزپارٹی کے پاس نہیں آیا۔