پاکستان کا پہلا عالمی مقابلہ حسنِ قرآت، 50 لاکھ روپے کا انعام کس نے جیتا؟
پاکستان میں پہلی بار منعقد ہونے والے بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قرأت میں دنیا کے 37 ممالک سے آئے ممتاز قرّاء نے شرکت کی۔ اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں ہونے والی اس تاریخی تقریب کا آغاز قاری سید صداقت علی کی روح پرور تلاوت سے ہوا۔