یقینن آپ لوگ بھی ایسا ہی کرے گے

یقینن آپ لوگ بھی ایسا ہی کرے گے فائل فوٹو

اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو بے شمار نعمتیں عطا کی ہیں۔خوش رنگ سبزیاں اور کھٹے ‘میٹھے‘رسیلے ومزیدار پھل جو غذائیت سے بھر پور ہیں۔ قدرت نے ان پھلوں اور سبزیوں میں بنی نوع انسان کے لئے بے پناہ فوائد چھپارکھے ہیں۔ بلاشبہ ہر موسم کا پھل کئی قسم کے انفرادی پہلوؤں سے انسانی صحت کے لئے اکسیر کا درجہ رکھتاہے۔

اس ضمن میں رسیلہ پھل چکوترا یعنی”گریپ فروٹ“کا ذکر بڑی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس پھل کے رس میں ایسی معدنیات‘نمکیات اور حیاتین کا ذخیرہ محفوظ ہے جو انسانی جسم کے خلیاتی نظام کی توڑ پھوڑ کے عمل کو محدود کر دیتاہے۔

یہی وجہ ہے کہ طبی محققین نے مسلسل تجربات کے بعد اعتراف کیا ہے کہ ترش پھلوں (Citrus Fruit)میں موجود تیزابیت کا عنصر بڑھاپے کے خلاف ڈھال ثابت ہوتاہے۔

ان پھلوں میں انناس ‘لیموں‘ٹماٹر‘نارنگی ‘مالٹا‘کینو اور چکوترا وغیرہ شامل ہیں۔ جن کی غذائیت کو جانچنے کے لئے بے شمار تحقیقات کی گئی ہیں۔ان تحقیقات کے حیرت انگیز نتائج منظر عام پر آئے ہیں۔

چکوترا افادیت سے بھر پور:
چکوترا توانائی کے حصول کا ایسا منفرد ذریعہ ہے جو ذہنی قوت کو بام عروج پر پہنچانے کی صلاحیت رکھتاہے۔

چکوترے کے کھارے پن میں ایسے دوست بیکٹیریا پائے جاتے ہیں جو نظام ہضم کو نقصان پہنچانے والے جراثیم کو پلنے سے روکتے ہیں۔

ایک درمیانے سائز کے چکوترے میں اٹھارہ ملی گرام(18mg) فاسفورس شامل ہوتاہے۔جو ہڈیوں کے ورم میں بہت مفید ہے۔

چکوترے کا رس اور گودا تو فائدہ مند ہے ہی لیکن اس کے چھلکے بھی نزلہ‘زکام اور موسمی امراض سے تحفظ فراہم کرنے کا قدرتی ذریعہ ہیں۔

ماہرین کے مطابق ہر کھانے کے بعد چکوترے کا رس استعمال کرنے والے افراد اپنا زائد وزن کم کرنے میں کامیاب رہتے ہیں اور جو ہارمونز جسم میں موٹاپے کے باعث بنتے ہیں‘چکوترا ان کے خلاف مزاحمت پیدا کرکے جس میں موجود زائد چربی کو گھٹانے اور وزن کو متوازن رکھنے میں معاونت کرتاہے۔

یہ درست ہے کہ کم چکنائی کی حامل غذائیں امراض قلب کے خلاف جسم کا دفاع کر سکتی ہیں لیکن اس حوالے سے چکوترے جیسے وٹامن C سے بھر پور پھل کی اہمیت بھی اپنی جگہ مسلم ہے کیونکہ وٹامن C جسم کو فضا میں گردش کرتے عفونتوں(Viruses)سے تحفظ فراہم کرتاہے‘ خون کی روانی کو معتدل رکھتاہے اور خون کی شریانوں اور پٹھوں پر جمع ہونے والی مضر صحت چکنائی کو بتدریج تحلیل کرنے میں اہم کردار ادا کرتاہے۔

رسیلے اور ترش پھلوں کا سب سے اہم جز ”اسکا ربک ایسڈ(Ascorbic Acid)جو جسم کے پٹھوں‘ عضلات اور ہڈیوں کی افزائش کے اعتبار سے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

طبی محققین کا دعویٰ ہے کہ یہ ایسڈ تکسیدی مادوں کا خاتمہ کرتاہے۔

مانع تکسید ہونے کی وجہ سے یہ جسم پر حملہ آور ہونے والے جراثیموں کا خاتمہ کرتاہے۔”اسکاربک ایسڈ“(Ascorbic Acid)کی خاص مقدار کی انسانی جسم کو ہر روز ضرورت ہوتی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق درمیانے سائز کے ایک سنگترے یا چکوترے میں107 فیصد وٹامن C موجود ہوتے ہیں۔جس کے تجزیہ سے معلوم ہوتاہے کہ وٹامن C کی نصف سے زائد مقدار اسکاربک ایسڈ (Ascorbic Acid)پر مشتمل ہوتی ہے۔جسے منصوعی طرز پر بھی تیار کیا جاتا ہے ۔کیونکہ اسکاربک ایسڈ (Ascorbic Acid) سے تیار ادویات جلد کی خارش کے علاج کے لئے استعمال کی جاتی ہیں۔

کینسر کے خلاف ایک ڈھال:
ماہرین غذائیت کے مطابق ایک گلاس چکوترے کا رس خون کو نا صرف بتدریج صاف کرنے کی صلاحیت رکھتاہے بلکہ اس میں موجود چربیلے مادوں کو توڑ کر خون کو گاڑھے پن سے محفوظ رکھتاہے۔

یہی وجہ ہے کہ چکوترے کا رس اور گودا سرطان کے خلاف ڈھال کا کام کرتاہے۔ویسے تو تقریباً تمام اقسام کے پھل اور سبزیاں بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت فراہم کرتی ہیں لیکن چکوترے کے متعلق یہ تحقیق کہ یہ رسیلا پھل سرطانی خلیوں کی افزائش پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتاہے بہت خوش آئند ہے ۔محض آدھے چکوترے میں 60 فیصد حرارے اور 6 گرام فائبر ہوتاہے‘روغنیات سے پاک یہ ترش رسیلا پھل ایسے قدرتی اینٹی آکسیڈینٹ مرکبات سے بھر پور ہے جو سرطانی خلیوں کے پھیلنے میں مزاحمت کرتے ہیں۔

کینسر ریسرچ سینٹر نے بھی اس امر کا اعتراف کیا ہے کہ سرطان میں مبتلا مریض دن بھر میں 8اونس چکوترے کا رس پینا معمولات میں شامل کرلیں تو کینسر کے امکانات محدود ہو جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ چکوترا پان‘سگریٹ اور دیگر نشہ آور اشیاء کے شوقین افراد کو نکوٹین سمیت دیگر مضر صحت اجزاء کے مضر اثرات سے محفوظ رکھتے ہیں۔

اس پھل کے استعمال سے نشے کی طلب میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جو ایک حوصلہ افزاء بات ہے ۔

ماہرین غذائیت کے مطابق نشے کی طلب سے چھٹکارا پانے کے لئے گراں قیمت ادویات کا سہارا لیا جاتاہے اور جو غریب یہ ادویات خرید نہیں پاتے یا خریدنے کی سکت نہیں رکھتے وہ بدستور نشے کی لت میں مبتلا رہنے پر مجبور ہوتے ہیں۔

اگر نشے کے عادی مریض روزانہ چکوترے یا سنگترے کے رس کا وافر مقدار میں استعمال شروع کردیں تو نشے کی طلب میں از خود کمی ہونے لگے گی۔

روزانہ کھانے کے بعد چکوترے کا استعمال خون میں نکوٹین کی مقدار کو کم کرنے کا باعث بنتاہے ۔یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ خون میں نکوٹین کی مقدار مضر صحت ہوتی ہے۔

قدرت نے اس کا علاج چکوترے کی صورت میں پیدا کیا ہے۔اس توانائی سے بھر پور رسیلے پھل کے استعمال سے خون میں شامل مُضر صحت اجزاء کا خاتمہ ہوتاہے۔خون صاف ہوجاتاہے اور کینسر جیسے موذی مرض کے پھیلنے کے امکانات کم سے کم ہو جاتے ہیں۔

چکوترے کا چاہے رس نکال کر پیا جائے یا گودا کھایا جائے یہ دونوں صورت میں بے حد مفیدہے۔

چکوترا گلوکوز کے حصول کا ذریعہ:
چکوترا اپنے اندر توانائی کا بھر پور خزانہ رکھتاہے اور اس خزانے میں گلوکوز بھی شامل ہے۔گلوکوز انسانی صحت کے لئے بہت اہم جز ہے۔

چکوترے میں پائے جانے والے وٹامنC‘گلوکوز اور وٹامنBکی وافر مقدار جلد کی بیرونی سطح کو شفاف‘صحت مند اور داغ دھبوں سے محفوظ رکھتی ہے۔

اگر صبح نہار منہ اچھے قسم کے چکوترے کی پھانکوں پرپسی ہوئی سیاہ مرچ چھڑک کر کھائی جائے تو بھوک میں اضافہ ہوتاہے۔

اس کے رس میں شہد ملا کر پینے سے جسمانی کمزوری کا خاتمہ کیا جا سکتاہے۔روزانہ چکوترا کھانے سے زیادہ بہتر نتائج سامنے آتے ہیں۔ صحت مند خون چہرے سے نمایاں ہوتاہے۔

یہ کہا جا سکتاہے کہ تندرستی کے تمام ذرائع چکوترے کی غذائیت میں چھپے ہیں۔

ماہرین غذائیت کے مطابق پاکستان میں پائے جانے والے ترش پھلوں میں زیادہ رس ہوتاہے۔تاہم انہیں خوب پکنے کے بعد استعمال کیا جانا چاہیے۔

کچے پھل مضر صحت ثابت ہو سکتے ہیں۔ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ چکوترے کی روز مرہ غذا میں شمولیت کے بغیر خوراک کو متوازن غذا نہیں کہا جا سکتا۔چکوترے میں موجود اجزاء Flavonoidsکا کردار بہت اہم ہے۔یہ مختلف جراثیموں کے خلاف بروئے پیکار ہوتے ہوئے قوت مدافعت بڑھاتا ہے۔

مضر کولیسٹرول کو متوازن رکھتے ہوئے دل کو ممکنہ دل کے دوروں سے محفوظ رکھا جا سکتاہے۔یہ جسم میں گلوکوز کی مقدار کو اعتدال سے بڑھنے نہیں دیتا اور اس طرح ذیابیطس کے مرض میں مبتلا افراد کی آنکھوں میں موتیا اترنے کے عمل کو بھی روکتا ہے۔چکوترے میں موجود وٹامن ”C“کے علاوہ

پوٹاشیم بھی خوب پایا جاتاہے۔اس کے استعمال سے بلڈ پریشر متوازن رہتاہے۔

یہی وجہ ہے کہ چکوترے کے استعمال سے نیند بھی خوب اچھی آتی ہے اور پر سکون نیند انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق چکوترے کا رس پر سکون نیند حاصل کرنے کا بہترین ٹانک ہے۔صحت کے حوالے سے چکوترے کے فائدے لا تعداد ہیں۔اس کا باقاعدہ استعمال جسم کی اضافی چربی ختم کرکے آپ کے وزن کو متوازن رکھتاہے۔اس میں موجود مخصوص اجزاء‘جنہیں Phytochemicalsکہا جاتا‘کی موجودگی انسان کو زیادہ عرصے تک جوان اور توانا رکھتی ہے۔

چکوترا اور دانتوں کا علاج:
چکوترا دانتوں اور مسوڑھوں کی بیماریوں کے خاتمے کے لئے ایک قدرتی نعمت ہے۔طبی ماہرین کے مطابق چکوترا مسوڑھوں کی بیماریوں کے علاوہ دانتوں کی تمام بیماریوں سے بچانے میں معاون ثابت ہوتاہے۔

ایک تحقیق کے مطابق چکوترے میں پایا جانے والا وٹامن”C“خون رستے مسوڑھوں کو درست کرتاہے۔

اس کے اینٹی آکسیڈنٹ اثرات مسوڑھوں کو جلد از جلد ٹھیک کرنے میں معاونت کرتے ہیں۔ماہرین کے مطابق مسوڑھوں کے امراض میں مبتلا لوگ اگر دو ہفتوں تک دو عدد چکوترے روزانہ کھالیں تو اس سے ان کے دانتوں سے خون بہنا ختم ہو جاتاہے۔واضح رہے کہ مسوڑھوں کی بیماریوں کی وجہ سے بعض افراد اپنی زندگی میں کئی دانتوں سے محروم ہو جاتے ہیں۔چکوترے استعمال کرنے والے افراد دانتوں اور مسوڑھوں کے امراض سے محفوظ رہتے ہیں۔
پیٹ کی اکثر بیماریاں دانتوں کے امراض سے ہوتی ہیں اور پیٹ کی تمام بیماریوں کا موثر علاج چکوترے میں موجود ہے۔

حسن کی نگہداشت کے لئے:
چکوترے میں شامل اجزاء ہماری صحت کے لئے تو اہم ہیں ہی ساتھ حسن کے لئے بھی ان کی افادیت بہت زیادہ ہے۔چکوترے کے رس میں اس کے چھلکوں کا سفوف تیار کرکے ملا لیں۔حساس جلد کی صورت میں کچھ مقدار گلیسرین بھی شامل کرلیں‘خواتین چہرے پر اس آمیزے کے لیپ سے چہرے کو تروتازہ ودلکش روپ عطا کر سکتی ہیں۔

یہ آمیزہ چند ہفتوں تک استعمال کرنے سے جلد پر تازگی لوٹ آتی ہے۔خواتین روز مرہ کی خوراک میں چکوترے کا استعمال ضرور رکھیں۔

چکوترے کے چھلکوں سے ایسے مربہ جات تیار کیے جاتے ہیں جو خصوصاً معمر افراد’بچوں اور مریضوں کو ٹھنڈے موسم کے مضر اثرات سے محفوظ رکھتے ہیں‘چونکہ چکوترے کے استعمال سے بلڈ پریشر متوازن رہتاہے اور نیند بھی خوب اچھی آتی ہے اور نیند خواتین کی اچھی صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔

اچھی نیند کے مثبت اثرات حسن پر بھی پڑتے ہیں ۔اچھی اور متوازن نیند لینے والی خواتین صحت اور حسن کی مالک ہوتی ہیں۔لہٰذا!اسے اپنی روز مرہ کی غذا میں ضرور شامل رکھنا چاہیے۔یہ توانائی سے بھر پور پھل بہت کم مدت کے لئے آتاہے اور جلد ہی غائب ہو جاتاہے۔اس لئے موسم میں جب تک چکوترے آئیں انہیں استعمال کریں کیونکہ یہ بے حد مفید پھل ہے۔

لہٰذا ہمیں اس کی افادیت سے فائدہ حاصل کرنا چاہیے۔چکوترے کی اسی اہمیت وافادیت کے باعث مغربی دنیا میں اسے ”فروٹ آف لائف“بھی کہا جانے لگا ہے۔بلاشبہ چکوترا قدرت کا انمول تحفہ ہے‘توانائی سے بھر پور پھل ہے۔

install suchtv android app on google app store