بالوں کی صحت کے لیے کن غذاؤں سے پرہیز ضروری ہے؟

یہ غذائیں نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں فائل فوٹو یہ غذائیں نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں

سائنسدانوں اور طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کچھ عام غذائیں اور مشروبات بالوں کی صحت کو متاثر کر سکتی ہیں اور بالوں کے جھڑنے کا سبب بن سکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق خاص طور پر چینی، زیادہ کیفین والے مشروبات اور پروسیسڈ فوڈز بالوں کی جڑوں کو کمزور کرتے ہیں۔

خطرناک غذائیں اور مشروبات

۔ چینی والے مشروبات: زیادہ میٹھی کافی، گرم چاکلیٹ اور سافٹ ڈرنکس بالوں کی جڑوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

۔ کاربوہائیڈریٹ: کیک، بسکٹ اور مٹھائیاں خون میں گلوکوز کی سطح بڑھا کر بالوں کی صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔

۔ پروسیسڈ اور پیک شدہ غذائیں: سنیکس، آئس کریم اور چاکلیٹ جیسے الٹرا پروسیسڈ فوڈز بالوں کو کمزور کر سکتے ہیں۔

۔ تلی ہوئی اشیاء: فرائی کی گئی ڈونٹس اور چپس اسکالپ پر جلن پیدا کر سکتی ہیں اور بالوں کی نشوونما کو متاثر کرتی ہیں۔

غذائیت کے ماہرین کے مطابق زیادہ چینی انسولین کی سطح بڑھا سکتی ہے، جس سے بال اگانے والے خلیات کم توانائی حاصل کرتے ہیں اور بال پتلے اور کمزور ہو جاتے ہیں۔

سردیوں میں لوگ عموماً کمفرٹ فوڈز کی طرف زیادہ رجوع کرتے ہیں، جیسے چاکلیٹ، بسکٹ اور تلی ہوئی اشیاء، جو بالوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق بالوں کا جھڑنا ہمیشہ سنگین مسئلہ نہیں ہوتا، یہ وقتی بھی ہو سکتا ہے اور وٹامن کی کمی، ہارمونی عدم توازن یا دیگر صحت کے مسائل کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے، اگر جھڑنا مسلسل بڑھ رہا ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ ضروری ہے۔

 

install suchtv android app on google app store