طب کی دنیا میں حیران کن انقلاب، مینڈک میں کینسرکے خاتمے کا علاج دریافت

طب کی دنیا میں حیران کن انقلاب، مینڈک میں کینسرکے خاتمے کا علاج دریافت فائل فوٹو طب کی دنیا میں حیران کن انقلاب، مینڈک میں کینسرکے خاتمے کا علاج دریافت

جاپان ایڈوانسڈ انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے ایک اہم سائنسی پیش رفت میں ٹری مینڈک کی آنتوں میں موجود ایک خاص بیکٹیریا دریافت کیا ہے جو کینسر کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، وہ بھی بغیر کسی مضر اثر کے۔

تحقیقی رپورٹ کے مطابق، سائنسدانوں نے مینڈک اور دیگر چھوٹے جانداروں سے حاصل کیے گئے 45 مختلف اقسام کے بیکٹیریا پر تجربات کیے۔ ان میں سے 9 بیکٹیریا نے کینسر کے خلاف مثبت نتائج دکھائے، جبکہ ٹری مینڈک میں پایا جانے والا بیکٹیریا ایونگیلا امریکنہ سب سے زیادہ مؤثر ثابت ہوا۔

ماہرین کے مطابق، صرف ایک خوراک دینے سے یہ بیکٹیریا تجرباتی چوہوں میں موجود کینسر کے ٹیومر کو مکمل طور پر ختم کرنے میں کامیاب رہا۔ مزید یہ کہ 30 دن بعد دوبارہ کینسر کے خلیات داخل کیے جانے کے باوجود کوئی نیا ٹیومر پیدا نہیں ہوا۔

 

install suchtv android app on google app store