جوان افراد کو قبل از وقت بڑھاپے کا شکاربنانے والی عادات کونسی ہیں، جانیے

جوان افراد کو قبل از وقت بڑھاپے کا شکاربنانے والی عادات کونسی ہیں، جانیے فائل فوٹو جوان افراد کو قبل از وقت بڑھاپے کا شکاربنانے والی عادات کونسی ہیں، جانیے

موجودہ عہد کے افراد کی ایک بہت عام قبل از وقت جھریوں کا باعث بنتی ہیں، خاص طور پر گلے اور گردن کے اردگرد ایسا ہوتا ہے۔

ایسا گھنٹوں اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے افراد کے ساتھ ہوتا ہے اور اس سے گلے کے گرد قبل از وقت بڑھاپے کا سفر تیز ہو جاتا ہے۔

ماہرین طب کی جانب سے اس کے لیے ٹیک نیک (tech neck) کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے جو اب جوان افراد میں بہت زیادہ عام ہوتی جا رہی ہے۔

ٹیک نیک کیا ہے؟
گلے کی جِلد پر جھریاں بن جانا اور لٹکنا گھنٹوں تک گردن آگے کی جانب جھکا کر فونز، کمپیوٹرز اور دیگر ڈیوائسز کو استعمال کرنے کا نتیجہ ہوتا ہے۔

 ماہرین نے بتایا کہ جسم کے دیگر حصوں کے مقابلے میں گلے کی جِلد بہت زیادہ پتلی اور حساس ہوتی ہے، تو عمر میں اضافے سے گلے میں جھریاں اور دیگر مسائل غیر معمولی نہیں ہوتے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مگر اب ہم جوان افراد میں جھریوں، جِلد لٹکنے اور دیگر مسائل کو عام دیکھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ عہد میں درمیانی عمر کے افراد اور جوان افراد سب میں گلے کے گرد گہری لکیریں بن جاتی ہیں جو کہ اکثر سورج کی روشنی سے جِلد کو پہنچنے والے نقصان اور ڈیوائسز کے زیادہ استعمال کے امتزاج کا نتیجہ ہوتی ہیں۔

تو کیا آپ اس کی روک تھام کرسکتے ہیں؟
اچھی بات یہ ہے کہ اس کی روک تھام ممکن ہے۔

ماہرین کے مطابق آپ کو ڈیوائسز استعمال کرتے ہوئے جسمانی پوزیشن کا خیال رکھنا چاہیے۔

مثال کے طور پر اسکرین کو آنکھوں کے سامنے لے آئیں اور گردن کو اس کی جھکانے سے گریز کریں، جس سے مسلز پر دباؤ گھٹ جائے گا، جبکہ جِلد کی نگہداشت سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ سن اسکرین کو گلے کے گرد استعمال کرنے سے قبل از وقت بڑھاپے کی روک تھام ہوتی ہے۔


اسکرینز سے جِلد مزید کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
ماہرین نے بتایا کہ اسمارٹ فونز کو بہت زیادہ وقت تک استعمال کرنے سے انکھوں کے گرد جھریاں یا گہری لکیریں بن جاتی ہیں۔

اس سے ہٹ کر بھی یہ ڈیوائسز قبل از وقت بڑھاپے کا شکار بنانے میں کردار ادا کرسکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیوائسز سے خارج ہونے والی نیلی روشنی بھی جِلد کی عمر کی رفتار بڑھانے میں کردار ادا کرتی ہیں جبکہ اس روشنی سے نیند بھی متاثر ہوتی ہے جس سے بھی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بن جاتے ہیں جبکہ جِلد کے لیے اہم پروٹین کولیگن کی سطح میں کمی آتی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store