گرمیوں میں کن کھانوں سے پرہیز کرنا چاہیے؟

گرمیوں میں کن کھانوں سے پرہیز کرنا چاہیے؟ فائل فوٹو

گرمی کے موسم میں اکثر لوگوں کو سر درد، جسمانی خشکی اور دیگر سنگین بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن کھانے کی پرہیزی سے ممکنہ طور پر ہم ان امراض سے بچ سکتے ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق یہ بیماریاں موسم گرما میں ہوا اور پانی کے ذریعے ہم میں منتقل ہوتی ہیں لیکن احتیاط کریں تو کوئی خطرہ نہیں ہوتا، ہم اپنی خوراک میں کچھ رد وبدل کرکے ان امراض سے بچ سکتے ہیں جن میں مشروبات اور کچھ خاص اشیا شامل ہیں۔

مندرجہ ذیل اشیا جسمانی درجہ حرارت میں اضافے اور مدافعتی نظام کو کمزور کرنے کا سبب بنتی ہیں۔

گرم مشروبات ترک کردیں

ہم اکثر اپنے دن کا آغاز گرم مشروبات سے کرتے ہیں جن میں چائے اور کافی نمایاں ہیں، ان کا گرمیوں میں استعمال جسمانی درجہ حرارت میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔ جبکہ جسم میں پانی کی کمی بھی ہوسکتی ہے، اس لیے ہمیں متبادل کے طور پر سبز چائے یا آئسڈ کافی کو گرمی کے موسم میں استعمال کرنا چاہیے جو اچھی صحت برقرار رکھنے میں مدد گار ہوسکتا ہے۔

چکنائی والی اشیا

چکنائی سے بھرپور کھانوں میں فاسٹ فوڈ یا تلی ہوئی اشیا شامل ہیں جو گرمی سمیت دیگر موسموں کے لیے بھی غیرصحت بخش ہوتے ہیں۔ ان غذاؤں میں بھی جسمانی درجہ حرارت بڑھانے کی طاقت ہوتی ہے۔

دودھ کی مصنوعات

موسم جس وقت گرم ہوتا ہے قدرتی طور پر انسان کا جسمانی درجہ حرارت بھی بڑھ جاتا ہے، دودھ کی مصنوعات جن میں دہی، پنیر اور مکھن وغیرہ شامل ہیں کے استعمال سے منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

خشک میوہ جات نہ کھائیں

ماسم گرما میں خشک پھلوں کا استعمال ہرگز نہ کریں جن میں کھجور، کشمش اور خوبانی وغیرہ شامل ہیں۔ یہ پھل ہماری صحت کے لیے مفید تو ہیں لیکن گرمی کے موسم میں جسانی درجہ حرارت کے لیے نقصان دہ ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ آپ کو خارش اور تناؤ کا بھی شکار کر سکتے ہیں۔

مصالحوں کے نقصانات

ہمارے ہاں عموماً کھانوں میں الائچی، دارچینی، کالی مرچ اور لونگ جیسے مصالحے استعمال کیے جاتے ہیں۔ ان سے کھانوں کا لطف اور خوشبو تو دوبالا ہوجاتا ہے لیکن گرمی میں یہ آپ کے لیے خطرناک ہوسکتے ہیں، ماہرین ٹھنڈا مصالحہ جیسے زیرا اور نامیاتی پودینہ ڈال کر متوازن طریقے سے محدود مقدار میں کھانے کی تجویز کرتے ہیں۔

روسٹ گوشت سے بچیں

روسٹ گوشت کو تندوری گوشت بھی کہا جاتا ہے جو زیادہ درجہ حرارت میں پکتا ہے۔ موسم کی گرمی اور اوپر سے گوشت یہ دونوں مل کر انسان کے جسمانی درجہ حرارت پر سنگین اثرات مرتب کرتے ہیں، اس سے کینسر کا خطرہ بھی ہے۔

کھانے کی مصنوعی اشیا

موسم گرما میں تھکاؤٹ، اپھارہ اور مایوسی جیسی کیفیت سے بچنا چاہتے ہیں تو کھانے کی مصنوعی اشیا کا استعمال روک دیں جن میں چٹنی اور سلاد نمایاں ہیں۔ یہ پروسس شدہ کھانے کہلاتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store