کیا آپ جانتے ہیں لال مرچ کن جان لیوا بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے؟

لال مرچ فائل فوٹو لال مرچ

یہ بات سچ ہے کہ اگر لال مرچوں کا زیادہ استعمال کیا جائے تو سینے میں جلن ہو جاتی ہے لیکن ڈاکٹروں کی جانب سے ایک تحقیق میں یہ بات واضح طور پر بتائی گئی ہے کہ لال مرچوں کا استعمال بہت سی بیماریوں سے نجات بھی دلاتا ہے۔

آج کے فوڈ آپ کو لال مرچ کے وہ فائدے بتائے گا جو شاید آپ کو پہلے کسی نے نہیں بتائے ہوں گے۔

لال مرچ کون سی بیماریوں سے بچاتی ہے؟
ہارٹ اٹیک:
ہارٹ اٹیک ایک جان لیوہ بیماری ہے جس کو کسی حد تک کنٹرول کرنے کے لئے لال مرچ آپ کی مدد کر سکتی ہے۔ اس کے لئے آپ روزانہ ایک چٹکی لال مرچ کو کھیرے کے ساتھ استعمال کریں یہ ایک اچھا ٹانک ہے کیونکہ اس میں پائکسن موجود ہوتا ہے جو دل کی طبیعت کو بہتر بناتی ہے اور آپ کو مضبوط بناتی ہے۔

جوڑوں کا درد:
جوڑوں کے درد میں لال مرچ کو کھانے سے زیادہ ہلدی کے ساتھ لیپ بنا کر لگانا فائدہ مند ہے۔ اس کے لئے آپ ایک چمچ پسی ہوئی لال مرچ، ایک چمچ ہلدی اور ایک چمچ سرسوں کے تیل کو گرم گریں اور جوڑوں میں جہاں درد ہے وہاں لگائیں اور گرم پٹی باندھ لیں، اس پر ہوا نہ لگنے دیں، اس سے آپ کے جوڑوں کا درد کم ہو جائے گا کیونکہ یہ دونوں اجزاء اینٹی بائیوٹک ہیں جبکہ سرسوں کا تیل جوڑوں کو مضبوط بنانے میں آپ کی مدد کرے گا۔

فنگل انفیکشنز:
لال مرچیں فنگل انفیکشنز کو ختم کرنے کا کام کرتی ہیں اس لئے کیونکہ ان میں بیٹاکیروٹن اور وٹامن اے- کامپلیکس پائے جاتے ہیں جو کہ انفیکشنز کو کم کرنے اور کچھ وقت میں ختم کرنے کا کام کرتے ہیں۔ اگر کسی کو انگلیوں یا ہاتھوں اور پیروں میں انفیکشن ہوگیا ہو یا ناخن پیلے پڑگئے ہوں تو ایک چمچ لال مرچ پاؤڈر کو توے پر سیک لگائیں اور اس میں دو چمچ کیسٹر آئل مسک کرکے 3 منٹ بھونیں اور لیپ کی طرح پگا کر ناخن کو پٹی سے باندھ لیں، آپ کے زخم اور انفیکشن جلدی صحیح ہو جائیں گے۔

شوگر:
روزانہ ایک چھوٹا چائے کا چمچہ ثابت لال مرچ کو رات کو بھگو کر رکھیں اور صبح اٹھ کر اس پانی کو پی لیں، لیکن ایک سانس میں نہ پیئیں اور پانی اتنا ڈالیں جتنا پی سکیں۔ اس سے فائدہ یہ ہوگا کہ آپ کی شوگر کنٹرول میں رہے گی اور بڑھا ہوا بلڈ شوگر کچھ ہی دن میں کم ہوسکتا ہے۔

دماغ تیز:
جن لوگوں کو بھولنے کی بیماری ہے وہ روزانہ لال مرچ کو مصری کے ساتھ استعمال کریں۔ جنرل آف ہیلتھ ڈنمارک کی ایک تحقیق کے مطابق مصری میں کیلشیئم اور میگنیشئیم پایا جاتا ہے جبکہ لال مرچوں میں سیروٹونن، ڈوپامائن اور نوریپائینفیرن نامی کیمیکلز پائے جاتے ہیں جو کہ دماغ کو تیز کرنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store