شوگر کے مریضوں کیلئے خوشخبری، شوگر فری ڈرنکس جو بلڈ شوگر کو قابو میں رکھیں

شوگر کے مریضوں کیلئے خوشخبری، شوگر فری ڈرنکس جو بلڈ شوگر کو قابو میں رکھیں فائل فوٹو شوگر کے مریضوں کیلئے خوشخبری، شوگر فری ڈرنکس جو بلڈ شوگر کو قابو میں رکھیں

بہت سے مشروبات میں چھپے ہوئے شکر یا کاربوہائیڈریٹس موجود ہوتے ہیں جو بلڈ شوگر کو متاثر کرسکتے ہیں، یہاں تک کہ کچھ بغیر کسی اضافی شکر والے مشروبات بھی خون میں شکرکی سطح بڑھا سکتے ہیں۔

غذائیت کے ماہرین کے مطابق بلڈ شوگر کو قابو میں رکھنے کے لیے چند بہترین مشروبات یہ ہیں۔

اسپارکلنگ یا سِلٹزر واٹر: یہ مشروبات بغیر شکر، کیلوریز یا کاربوہائیڈریٹس کے آتے ہیں اور مختلف ذائقوں میں دستیاب ہیں، جیسے پھل، ہربز یا سٹرا، جو بلڈ شوگر کو مستحکم رکھنے میں مددگار ہیں۔

چائے: سبز، سیاہ، سفید یا ہربل چائے جیسے پیپرمنٹ، ہِبِسکس اور جینجر چائے میں انسولین کی فعالیت بڑھانے والے اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں، جو بلڈ شوگر کو قابو میں رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ تاہم چائے بغیر شکر، دودھ یا کریمر کے پی جائے۔

کافی: بلیک کافی بلڈ شوگر کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے، خاص طور پراگراس میں شکر، کریمر یا فلیورڈ سیرپ نہ ڈالا جائے۔

دودھ اور پلانٹ بیسڈ دودھ: دودھ کی پروٹین اور فیٹ شکر کے جذب کو سست کرتی ہیں، جس سے بلڈ شوگر مستحکم رہتا ہے۔ اگر آپ پلانٹ بیسڈ پسند کرتے ہیں تو بغیر فلیورڈ سویملک بہترین متبادل ہے۔

انفیوژڈ واٹر: پھل، ہربز یا سبزیاں پانی میں ڈال کر بنایا جانے والا انفیوژڈ واٹر ذائقہ بڑھانے کے ساتھ بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مفید ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ مشروب کا انتخاب کرتے وقت کاربوہائیڈریٹس کی مقدار، فائبر اور پروٹین کو مدنظر رکھیں۔

install suchtv android app on google app store