ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد حکومت نے اہم اقدام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کوئٹہ میں فی کلو چینی کی قیمت 230 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ کراچی، لاہور اور پشاور میں اس کا ریٹ 190 سے 200 روپے فی کلو کے درمیان ہے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے شوگر سیکٹر کو مکمل طور پر ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے خصوصی کمیٹی کی تیار کردہ سفارشات وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔
وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر کا کہنا ہے کہ اب مارکیٹ فورس خود فیصلہ کرے گی کہ چینی درآمد کرنی ہے یا برآمد۔
اس کے علاوہ پنجاب میں 41 میں سے 27 ملوں نے کرشنگ شروع کردی ہے، وہ 14 شوگر ملیں جنہوں نے اب تک کرشنگ شروع نہیں کی ان کے خلاف ایکشن پلان تیار کرلیا گیا ہے اور مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔
کین کمشنر کے مطابق جو مل کرشنگ شروع نہیں کرتی اس پر 10 لاکھ روپے یومیہ جرمانہ عائد ہوگا۔