ادرک کی چائے دل کے دورے ، شوگر اور کئی امراض سے بچاو میں معاون، نئی تحقیق

ادرک کی چائے دل کے دورے ، شوگر اور کئی امراض سے بچاو میں معاون، نئی تحقیق فائل فوٹو ادرک کی چائے دل کے دورے ، شوگر اور کئی امراض سے بچاو میں معاون، نئی تحقیق

ادرک کے چائے کے بیشمار فائدے ہیں۔ اسے روزمرہ میں استعمال کرنے والے دل کے دورے اور شوگر جیسی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔

ادرک ایک ایسی قدرتی جڑی بوٹی ہے جو نہ صرف کھانے بلکہ چائے اور ذائقے کو بڑھانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اس کا استعمال ہر گھر میں ہوتا ہے اور یہ صحت کے لیے بھی بےحد مفید ہے۔

ادرک میں موجود اینٹی انفلیمیٹری جسم میں سوزش کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اور ذہنی دباؤ کو کم کرنے میں بھی فائدہ مند ہے۔ اس میں موجود خاص انزائمز ہاضمے کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

معدے کی خرابیوں جیسے گیس، بدہضمی اور تیزابیت سے بچاتی ہے۔ اور غذا کو بہتر طریقے سے ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

ادرک جہاں بہت ساری بیماریوں سے بچاتی ہے وہیں جلد کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ یہ جلد کو اندر سے غذائیت فراہم کرتی ہے۔ جلد کو چمکدار اور صحت مند بناتی ہے۔ سورج کی مضر شعاعوں سے ہونے والے نقصانات سے بھی جلد کو محفوظ رکھتی ہے۔

ادرک دل کی بیماریوں کے لیے بھی بےحد مفید ہے۔ یہ دل کی دھڑکن کو محفوظ رکھنے، خون کی روانی بہتر بنانے اور دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں بھی ادرک بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔

ادرک کے استعمال کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ اسے چائے میں ڈال کر پیا جائے۔ جس سے چائے کا ذائقہ بڑھتا ہے اور یہ صحت کے لیے بھی مفید ہو جاتی ہے۔ ادرک کو گرم پانی میں ڈال کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کچھ لوگ ادرک کو شہد کے ساتھ بھی استعمال کرتے ہیں تاکہ ذائقہ بہتر اور صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہو۔

install suchtv android app on google app store