میوے اور بیج فائبر، صحت مند چکنائی اور پروٹین کا بہترین ذریعہ ہیں، روزانہ کی خوراک میں شامل کرنے سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے، دل کی صحت مضبوط رہتی ہے، اور بلڈ شوگر کنٹرول میں مدد ملتی ہے۔
ماہرین غذائیت کے مطابق میوے اور بیج میں موجود وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس جسم میں سوزش کو کم کرنے، جلد کو صحت مند رکھنے، قوتِ مدافعت بڑھانے اور بلڈ شوگر کو متوازن رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
فائبر سے بھرپور میوے اور بیج
چیا سیڈز: 10 گرام فی اونس
چیا سیڈز فائبر، پروٹین اور اومیگا-3 سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ دل کی صحت بہتر بناتے، ہاضمہ درست رکھتے اور وزن کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ان میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جلد کو صحت مند اور تروتازہ رکھتے ہیں۔
فلئیکس سیڈز: 8 گرام فی اونس
فلیکس سیڈز دل کے لیے مفید، کولیسٹرول کم کرنے اور بلڈ شوگر کو متوازن رکھنے میں مددگار ہیں۔ ان میں موجود غذائی اجزا جلد، بالوں اور ہارمونز کے توازن کے لیے بہترین ہیں۔
۔بادام اور پستہ: 3 گرام فی اونس
یہ میوے دل، دماغ اور جلد کے لیے فائدہ مند ہیں۔ صحت مند چکنائی اور پروٹین سے بھرپور ہونے کے باعث توانائی فراہم کرتے اور وزن کنٹرول میں مدد دیتے ہیں۔
سن فلاور سیڈز اور پیکنز: 3 گرام فی اونس
یہ وٹامن E اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جو دل اور جلد کو صحت مند رکھتے ہیں۔ مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے اور جسم میں سوزش کم کرتے ہیں۔
کدو کے بیج اور اخروٹ: 2 گرام فی اونس
یہ بیج دماغی صحت، دل کے نظام اور نیند کے لیے مفید ہیں۔ ان میں موجود میگنیشیم اور اومیگا-3 فیٹی ایسڈز توانائی بڑھاتے اور سوزش کم کرتے ہیں۔
چنبیلی کے بیج : 1 گرام فی اونس
یہ بیج مکمل پودوں پر مبنی پروٹین کا ذریعہ ہیں۔ یہ دل، پٹھوں، جلد اور قوتِ مدافعت کے لیے نہایت فائدہ مند ہیں۔
ماہرین غذائیت کے مطابق میوے اور بیج کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے، انہیں اسموتھیز، اوٹ میل، دہی، یا سلاد میں شامل کیا جا سکتا ہے تاکہ فائبر اور غذائیت کا بہترین فائدہ حاصل ہو۔
نٹس اور بیج کا مکھن بھی ایک آسان طریقہ ہے جسے پھلوں یا سبزیوں کے ساتھ ناشتہ میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق میوے اور بیج کیلوری میں زیادہ ہوتے ہیں، اس لیے مقدار پر دھیان دینا ضروری ہے، روزانہ تقریباً 1 اونس یا 1–2 چمچ بیج کافی ہیں تاکہ فائبر اور غذائیت حاصل کی جا سکے بغیر اضافی کیلوریز کے۔
ماہرین کا مشورہ ہے کہ فائبر سے بھرپور یہ چھوٹے مگر طاقتور نٹس اور بیج صحت مند زندگی اور بہتر ہاضمہ کے لیے خوراک کا لازمی حصہ بن جائیں۔
اس کے علاوہ، یہ وزن کم کرنے، دل کی صحت کو بہتر بنانے اور توانائی کی سطح کو برقرار رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔