جیل میں مارا گیا، ڈکی بھائی کے سنسنی خیز انکشافات

مشہور پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے جیل سے رہائی کے بعد 100 دن کی خاموشی توڑ دی فائل فوٹو مشہور پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے جیل سے رہائی کے بعد 100 دن کی خاموشی توڑ دی

مشہور پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے جیل سے رہائی کے بعد 100 دن کی خاموشی توڑ دی اور اپنے مداحوں کے ساتھ گرفتاری کے بعد کے حالات اور تجربات شیئر کیے۔ واضح رہے کہ جوئے کی ایپس کی تشہیر کے کیس میں ڈکی بھائی کو اگست میں لاہور ایئرپورٹ سے ملائیشیا روانہ ہوتے وقت این سی سی آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔

بعد ازاں، لاہور ہائی کورٹ نے انہیں 10 لاکھ روپے کی ضمانت پر رہا کیا اور وہ 26 نومبر 2025 کو جیل سے باہر آئے۔

اپنی ویڈیو میں ڈکی بھائی نے بتایا کہ یہ 100 دن ان کی زندگی کے سب سے مشکل دن تھے۔ انہوں نے کہا"نیند کی کمی، شدید ذہنی دباؤ اور مستقبل کے بارے میں خوف نے مجھے بے حد متاثر کیا۔"

ڈکی بھائی نے مزید کہا کہ اس دوران سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہیں اور قانونی دباؤ نے بھی انہیں پریشان رکھا، اور وہ خاموشی اختیار کرنے پر مجبور تھے تاکہ قانونی کارروائی پر اثر نہ پڑے۔

انہوں نے بتایا کہ دوران قید ان کی جسمانی اور ذہنی صحت متاثر ہوئی، لیکن گھر واپسی نے انہیں ہمت اور سکون فراہم کیا۔

ڈکی بھائی نے اپنی خاموشی کی وجہ یہ بیان کی کہ وہ قانونی کارروائی میں اثر انداز نہیں ہونا چاہتے تھے، اس لیے مناسب وقت تک صبر کیا۔

اب جب قانونی مرحلے کی ابتدائی کارروائی مکمل ہو چکی ہے، انہوں نے مداحوں کے ساتھ اصل صورتحال شیئر کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ این سی سی آئی اے نے ان کا 23 روزہ ریمانڈ لیا، تاہم انہوں نے کہا کہ پہلے 23 منٹ میں ہی سب کچھ بتا دیا اور اپنے موبائل، لیپ ٹاپ اور تمام اکاؤنٹس کے پاسورڈ حکام کے حوالے کر دیے۔ 

اس سب کے باوجود بھی انہیں بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا، میرے تعاون کے باوجود مجھ پر تشدد کیا گیا اور گالیاں دی گئیں۔

ڈکی بھائی نے اپنے مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ دوبارہ کام کے لیے پُرجوش ہیں۔ نئے عزم، مزید لگن اور توانائی کے ساتھ نیا کونٹینٹ بنانے اور آئندہ منصوبوں پر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

install suchtv android app on google app store