معروف گلوکار امانت علی کی منقبت ’’میں خوش نصیب ہوں‘‘ ریلیز کر دی گئی، منقبت کلام کی شاعری اسد جعفری نے لکھی ہے جبکہ طرز نزاکت علی مرحوم کی ہے۔
منقبت کی ویڈیو راجہ ستار نے ڈائریکٹ کی ہے، منقبت ماہ شعبان کے حوالے سے خصوصی طور پر تیار کی گئی ہے۔
امانت علی معروف گلوکار نزاکت علی مرحوم کے صاحبزادے ہیں ، امانت علی نے بھارتی ٹی وی چینلز کے موسیقی کے شوز میں کئی بھارتی گلوکاروں کو پچھاڑا ہے۔