اداکارہ صبیحہ ہاشمی نے شادی شدہ زندگی کو خوشحال بنانے کا طریقہ بتادیا

پاکستان کی سینئر اداکارہ صبیحہ ہاشمی نے نوجوانوں کو شادی شدہ زندگی کو خوشحال بنانے کا طریقہ بتادیا فائل فوٹو پاکستان کی سینئر اداکارہ صبیحہ ہاشمی نے نوجوانوں کو شادی شدہ زندگی کو خوشحال بنانے کا طریقہ بتادیا

پاکستان کی سینئر اداکارہ صبیحہ ہاشمی نے نوجوانوں کو شادی شدہ زندگی کو خوشحال بنانے کا طریقہ بتادیا۔ حال ہی میں صبیحہ ہاشمی نے ایک انٹرویو دیا جس میں اداکارہ نے زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کرتے ہوئے نوجوان نسل کو ایک اہم مشورہ بھی دیا۔

سینئر اداکارہ نے کہا کہ میاں بیوی کا برابری کا رشتہ ہے لیکن عزت و احترام دونوں کیلئے ضروری ہے، دونوں میں برداشت ہونا ضروری ہے جب ایک دوسرے کا برابر مقابلہ کریں گے تو بات بگڑنا شروع ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ میرا بہت سادہ سا اصول ہے جس وقت شوہر کو غصہ آرہا ہو اس وقت خاموش ہوجانا چاہیے، جب شوہر کا غصہ ٹھنڈا ہوجائے تو اپنی بات منوائی جاسکتی ہے۔

میں نے اپنے شوہر کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا ہے جب وہ غصے میں ہوتے ہیں تو صرف ان کی بات مانی ہے اور بعد میں اپنی بات منوائی بھی ہے۔

install suchtv android app on google app store