جوا ایپس کیس میں معروف یوٹیوبرڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں چارفروری تک توسیع ہوگئی۔
ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نےجواایپس کیس کی سماعت کی،عدالت میں عروب جتوئی حاضر تھی جس پر عدالت نے کہا کیس کے تمام ملزمان کی ایف آئی ار اکٹھی ہے لہٰذا سب کے ساتھ بحث سنی جاے گی تاکہ اکٹھا فیصلہ کیا جائے۔
اس کے بعد عدالت نے عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔