آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے فاسٹ بولر حارث رؤف کو پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کے فائنل کے بعد سے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن حارث رؤف کی ٹیم میں شمولیت کے حق میں نہیں ہیں۔ اسی وجہ سے انہیں ورلڈ کپ کے ممکنہ اسکواڈ سے باہر رکھا گیا ہے۔
