سینئر اداکار فیصل رحمان کے بالوں کے نئے اسٹائل نے توجہ حاصل کر لی

پاکستان کے سینئر اداکار فیصل رحمان کے بالوں کے نئے اسٹائل نے سوشل میڈیا پر خاص توجہ حاصل کر لی ہے فائل فوٹو پاکستان کے سینئر اداکار فیصل رحمان کے بالوں کے نئے اسٹائل نے سوشل میڈیا پر خاص توجہ حاصل کر لی ہے

پاکستان کے سینئر اداکار فیصل رحمان کے بالوں کے نئے اسٹائل نے سوشل میڈیا پر خاص توجہ حاصل کر لی ہے اور مداح ان کی اس تبدیلی کو خوب سراہ رہے ہیں۔

ان دنوں فیصل رحمان اپنے مختصر اور تراشے ہوئے ہیئر اسٹائل کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔

اداکار کے مطابق، وہ کافی عرصے سے لمبے بالوں سے نجات حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن انہیں بالوں کے جھڑنے کا ڈر تھا۔

فیصل رحمان نے بتایا کہ نئے ہیئر کٹ کے بعد انہیں مداحوں کی جانب سے بے حد مثبت ردِعمل ملا، جس نے ان کا اعتماد مزید بڑھا دیا۔

سوشل میڈیا پر مداحوں نے فیصل رحمان کی اس تبدیلی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ وہ ایک بار پھر نوجوان فیصل رحمان کی یاد دلا رہے ہیں، جبکہ کچھ نے انہیں ہالی ووڈ ہیرو سے تشبیہ دی۔

ایک مداح نے لکھا، ’یہ اسٹائل آپ پر بہت جچ رہا ہے، ایسا لگتا ہے جیسے اسی کی دہائی کا اسٹار واپس آ گیا ہو۔‘

ایک اور صارف کے مطابق، ”اس عمر میں یہ بالوں کا انداز آپ کی شخصیت کو مزید نکھار رہا ہے۔“

مداحوں کی بڑی تعداد کا ماننا ہے کہ فیصل رحمان کی یہ تبدیلی نہ صرف ان کے کیریئر میں ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے بلکہ ان کی دلکش شخصیت کو بھی نمایاں کر رہی ہے۔

اداکار کے اس نئے روپ نے ثابت کر دیا ہے کہ انداز بدلا جائے تو توجہ خود بخود حاصل ہو جاتی ہے۔

یاد رہے کہ فیصل رحمان کا شمار پاکستان کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے کم عمری میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور فلموں کے بعد ٹیلی وژن پر بھی اپنی اداکاری کے جوہر منوائے۔

انہوں نے بابرہ شریف، شبنم سمیت کئی ناموراداکاراؤں کے ساتھ کامیاب فلمیں کیں، جبکہ ڈراموں میں ’کیسی عورت ہوں میں‘، ’بےشرم‘، ’وصل‘، ’آتش‘، ’رنجش ہی سہی‘، ’گمراہ‘، ’غلام گردش‘ اور ’زندگی بدلتی ہے‘ جیسے منصوبوں میں یادگار کردار نبھائے۔

install suchtv android app on google app store