نیٹ فلکس نے تفریح کی نئی دنیا ایجاد کر دی!

آپ کی فیورٹ کیریکٹرز سے ملاقات کی جگہ فائل فوٹو آپ کی فیورٹ کیریکٹرز سے ملاقات کی جگہ

امریکی ریاست پنسلوانیا کے مضافاتی علاقے میں واقع ایک بڑے شاپنگ مال میں نیٹ فلکس نے اپنی مشہور فلموں اور سیریز سے متاثر ایک تھیم پارک ’’نیٹ فلکس ہاؤس‘ قائم کر کے عوام کے لیے دروازے کھول دیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تھیم پارک میں نیٹ فلکس کی سب سے پسندیدہ سیریز اور فلموں جیسے بریجٹن، اسٹرینجر تھنگز، ’’اسکوئڈ گیم’’ اور ’’کے پاپ ڈیمون ہَنٹرز’’ سے متاثرہ سرگرمیاں، ڈائننگ زونز، اور انٹرایکٹو تجرباتی حصے موجود ہیں۔

نیٹ فلکس کی چیف مارکیٹنگ آفیسر ماریان لی نے کہا کہ ابتدائی طور پر پارک میں داخلے کی فیس نہیں رکھی گئی تاکہ ہر عمر کے لوگ اس تجربے سے لطف اندوز ہو سکیں۔

یہ پارک صرف ایک تفریحی مقام نہ ہو بلکہ نیٹ فلکس کے مداحوں کے لیے یادگار تجربہ بھی بنے۔

کمپنی حکام کے مطابق پنسلوانیا میں اس تھیم پارک کی کامیابی کے بعد اسے دیگر شہروں میں بھی متعارف کروانے کا منصوبہ ہے، جن میں ٹیکساس اور لاس ویگاس شامل ہیں۔

کمپنی کے مطابق نیٹ فلکس ہاؤس میں آنے والے ہر زائرین کے لیے خصوصی ورچوئل رئیلٹی تجربات، فوٹو زونز اور مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

تاکہ وہ اپنی پسندیدہ فلموں اور سیریز کے مناظر کو قریب سے محسوس کر سکیں۔

 

install suchtv android app on google app store