اداکاراؤں کی طرح مرد اداکار بھی بوٹوکس کروانے لگے ہیں: ایاز سموں

پاکستانی اداکار ایاز سموں فائل فوٹو پاکستانی اداکار ایاز سموں

پاکستانی اداکار ایاز سموں نے حال ہی میں اعتراف کیا کہ اداکاراؤں کی طرح مرد اداکار بھی بوٹوکس کرواتے ہیں۔ ایاز سموں ایک نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی سے متعلق دلچسپ باتیں شیئر کیں۔

دوران گفتگو ایاز نے اپنی اصل عمر ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ گوگل پر میری عمر بالکل درست ہے، میں 38 سال کا ہوں اور کبھی اسے چھپانے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔

انہوں نے اپنی فٹنس کے راز سے بھی پردہ اٹھایا اور کہا کہ وہ کوئی خاص ڈائٹ یا سخت ورزش نہیں کرتے، بلکہ سب کچھ تھوڑا تھوڑا کھاتے ہیں۔

فٹ اور جوان نظر آنے کے لیے ان کے نزدیک دو چیزیں ضروری ہیں: خود خوش رہنا اور دوسروں کو بھی خوش رکھنا۔ایاز سموں کا کہنا تھا کہ ’میں نے کبھی بوٹوکس یا پروسیجر نہیں کروایا لیکن شوبز میں اداکاراؤں کی طرح مرد اداکار بھی بوٹوکس اور پروسیجر کرواتے ہیں‘ْ

انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے ان مرد و خواتین کے بوٹوکس اور پروسیجرز پر کوئی اعتراض نہیں کیوں کہ اس کے فوائد اور نقصانات کے ذمہ دار وہ لوگ خود ہیں‘۔

install suchtv android app on google app store