شوبزمیں کام کی اجرت آسانی سے نہیں ملتی، رومیسہ خان کا انکشاف

فنکاروں کی مشکلات پر رومیسہ خان کا درد بھرا پیغام اداکارہ رومیسہ خان کا شوبز انڈسٹر فائل فوٹو فنکاروں کی مشکلات پر رومیسہ خان کا درد بھرا پیغام اداکارہ رومیسہ خان کا شوبز انڈسٹر

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رومیسہ خان نے فنکاروں کو بروقت معاوضہ نہ ملنے کے مسئلے پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی فنکار کو اپنے ہی پیسے کے لیے بھیک نہیں مانگنی چاہیے۔

رومیسہ خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ خود بھی کئی بار ایسے حالات سے گزر چکی ہوں، جب اپنے حق کی رقم مانگنے میں شرمندگی محسوس ہوئی، میرا خیال ہے کہ یہ آپ کا اپنا پیسہ ہے.

 آپ کو اسے لینے کے لیے بار بار درخواست نہیں دینی چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے بھی کئی بار اپنے حق کی رقم مانگنے میں شرمندگی محسوس ہوئی، میں اکثر خاموش رہ جاتی ہوں کیونکہ بار بار یاد دہانی کرانا اچھا نہیں لگتا۔

رومیسہ خان نے اس مسئلے کو شوبز انڈسٹری کے ایک بڑے بحران سے جوڑا، جہاں کئی فنکار، ڈائریکٹرز اور ٹیکنیشنز طویل عرصے سے معاوضوں کی عدم ادائیگی کے باعث مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر انڈسٹری کو بہتر بنانا ہے تو سب سے پہلے فنکاروں کے ساتھ منصفانہ رویہ اپنانا ہوگا تاکہ انہیں ان کی محنت کا صلہ وقت پر مل سکے۔

install suchtv android app on google app store