ارجن کپور کی ٹرولنگ پر ارسلان خان کا ردعمل

ارجن کپور کی ٹرولنگ، ارسلان خان نے سوشل میڈیا پر میدان سنبھالا فائل فوٹو ارجن کپور کی ٹرولنگ، ارسلان خان نے سوشل میڈیا پر میدان سنبھالا

پاکستانی ماڈل و اداکار ارسلان خان نے سوشل میڈیا پر بالی وڈ اداکار ارجن کپور کی ہونے والی ٹرولنگ کو افسوسناک قرار دے دیا۔

انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ارسلان خان نے لکھا 'یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ کیسے ارجن کپور ہر پوسٹ پر ٹرول ہوتا ہے، اس کی ہر تصویر پر منفی تبصرے کیے جاتے ہیں'۔

انہوں نے لکھا کہ 'لوگ بھول گئے ہیں کہ ان تصاویر کے پیچھے ایک انسان ہے'۔

اداکار نے کہا 'ضروری نہیں اگر وہ ردعمل نہ دے رہا ہو تو اسے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہر کسی کی قسمت ایک جیسی نہیں ہوتی کہ وہ چمکے، اور اس میں کوئی بری بات نہیں ہے'۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکار ارجن کپور کی پوسٹس پر انہیں اداکاری نہ آنے اور فلمیں نہ ملنے کے طعنے دیے جاتے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store