آٹے کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ

کوئٹہ میں آٹے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے فائل فوٹو کوئٹہ میں آٹے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے

کوئٹہ میں آٹے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔ آٹا ڈیلرز کے مطابق شہر میں آٹا فی کلو 110 روپے سے بڑھ کر 120 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

آٹا ڈیلرز کا کہنا ہے کہ 50 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد شہریوں کو مزید مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ڈیلرز کے مطابق فلور ملز مالکان کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کا براہِ راست اثر صارفین پر پڑا ہے۔

شہریوں نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store