نئے سال کےآغاز پر ہونڈا نے سوک کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

ہونڈا کمپنی فائل فوٹو ہونڈا کمپنی

جاپانی کار ساز کمپنی ہونڈا(honda) نے پاکستان میں اپنی مقبول سیڈان سِوک کی اپڈیٹڈ رینج کے لیے محدود مدت کی تعارفی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔

پرو پاکستانی کے مطابق کمپنی کی جانب سے یہ اعلان نئی بکنگز کھولنے کے چند ہی دن بعد سامنے آیا ہے، جس میں صارفین کے لیے مختلف ویریئنٹس کی نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔

ہونڈا کی نئی سٹی ایسپائر ایس پاکستان میں لانچ

ہونڈا کے مطابق سِوک کی ابتدائی تعارفی قیمت 84 لاکھ 99 ہزار روپے رکھی گئی ہے، جبکہ سِوک اورئیل کی قیمت 88 لاکھ 34 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح ٹاپ آف دی لائن ویریئنٹ سِوک آر ایس کی قیمت 1 کروڑ 1 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ قیمتیں صرف تعارفی نوعیت کی ہیں اور محدود وقت کے لیے دستیاب ہوں گی، جن کا اطلاق معیاری شرائط و ضوابط کے تحت ہوگا۔

ہونڈا سٹی کا نیا فیس لفٹ ورژن پاکستان میں متعارف کرانے کی تیاری

یاد رہے کہ ہونڈا نے اس سے قبل اپڈیٹڈ سِوک رینج کی بکنگز کا آغاز کیا تھا، جس کے ساتھ بکنگ اماؤنٹس میں بھی نظرثانی کی گئی۔ کمپنی کے اعلان کے مطابق سِوک کے لیے بکنگ رقم 13 لاکھ روپے، سِوک اورئیل کے لیے 14 لاکھ روپے جبکہ سِوک آر ایس کے لیے 16 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

ہونڈا نے حال ہی میں اس بات کی تصدیق بھی کی ہے کہ نئی سِوک لائن اپ میں معمولی فیس لفٹ کے ساتھ ساتھ تمام ویریئنٹس میں نئے اور جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جن کا مقصد صارفین کو بہتر ڈرائیونگ تجربہ فراہم کرنا ہے۔ تاہم کمپنی نے فیچرز کی مکمل تفصیل فی الحال ظاہر نہیں کی۔

ہونڈا نے پاکستان میں اپنا نیا بائیک متعارف کرا دیا

کمپنی کی جانب سے تعارفی قیمتوں کی مدت کے بارے میں حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، اس لیے دلچسپی رکھنے والے صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد بکنگ کروا کر اس آفر سے فائدہ اٹھائیں۔ آٹو انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق محدود مدت کی یہ قیمتیں خریداروں کی توجہ حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

install suchtv android app on google app store