نئے سال کے کے پہلے ہی دن سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

سونے کی قیمت فائل فوٹو سونے کی قیمت

نئے سال کے آغاز پر ملک میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز فی تولہ سونا 2,400 روپے سستا ہو کر 454,562 روپے ہو گیا ہے۔

جبکہ 10 گرام سونا 2,058 روپے کمی کے ساتھ 389,713 روپے پر آ گیا ہے۔

خیال رہے کہ 2025 میں سونے کی قیمت میں ایک لاکھ 84 ہزار 362 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سونا، اسٹاک مارکیٹ یا پلاٹ،کن پاکستانی سرمایہ کاروں کو 2025 میں زیادہ فائدہ ہوا؟

گزشتہ سال کے اختتام پر سونے کی فی تولہ قیمت 4لاکھ 56 ہزار 962 روپے ریکارڈکی گئی جبکہ 2024کے اختتام پر مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2لاکھ 72ہزار 600روپے فی تولہ رہی تھی ۔

اس طرح 2025میں فی تولہ سونا ایک لاکھ 84ہزار 362 روپے مہنگا ہوگیا

install suchtv android app on google app store