عوام کیلئے خوشخبری، حکومت کا گیس کی قیمت سے متعلق اہم فیصلہ

گیس فائل فوٹو گیس

 وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے یکم جنوری سے گیس کی قیمت نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کو بریفنگ کے دوران کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر گیس کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی ہے اور وزیراعظم کے احکامات پر جنوری 2026 سے گیس کی قیمت نہیں بڑھائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیس کے سرکلر ڈیٹ میں مزید اضافہ نہیں ہو رہا ہے، گیس کا سرکلر ڈیٹ 3 ہزار ارب ہے جس میں ایل پی ایس بھی شامل ہے۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ قطر نے مشکل صورت حال میں کنٹریکٹ کی شرائط برقرار رکھیں، قطر سے جب عالمی سطح پر ایل این جی کارگو 30 ڈالر تک گیا پھر بھی قطر نے معاہدے کے تحت ہمیں فراہمی جاری رہی اور ہم قطر کے اس تعلق کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گیس کے گردشی قرض کا فلو صفر ہے، اس وقت گیس کا گردشی قرض 3ہزار ارب روپے ہے، گیس کے گردشی قرض میں 1700 ارب روپے سود کے ہیں، اگر گردشی قرض بڑھ رہا ہوتا تو گیس کی قیمت بڑھانا پڑتی ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ رواں سال گیس کی قیمت نہیں بڑھائی جائے گی، رواں سال گیس کی قیمت برقرار رہیں گی۔

قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس میں بریفنگ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاور سیکٹر صبح 800 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مانگتا ہے، دن 12 بجے وہی سیکٹر 400 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مانگ رہا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر نے جنوری میں 200 ایم ایم سی مانگی ہے، اب کہہ رہے ہیں 500 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دیں، انڈس بیسن میں ترکش پیٹرولیم نے سمندر میں ڈرلنگ کرنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری کمپنیاں بھی جوائنٹ وینچر میں ہیں ہم نے ان کو پیسے دینے ہیں۔

install suchtv android app on google app store