آئل اور گھی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

آئل گھی کی قیمت 590 سے بڑھ کر 600 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے فائل فوٹو آئل گھی کی قیمت 590 سے بڑھ کر 600 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے

کم آمدنی والے طبقے کو حکومت سے ریلیف کا شدت سے انتظار ہے کیونکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے بعد ان کے حالات مزید خراب ہو گئے ہیں۔

اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کی بلند شرح نے ضروری اشیاء کو غریب طبقے کے لیے مزید ناقابل برداشت بنا دیا ہے۔

آئل گھی کی قیمت 590 سے بڑھ کر 600 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح پرائیویٹ کمپنی کا معیاری آٹا 160 روپے فی کلوگرام تک فروخت ہو رہا ہے، جبکہ چائے کی پتی کا 800 گرام پیک 1760 سے 1900 روپے تک دستیاب ہے۔

چاول کی قیمتیں بھی کم نہیں ہو رہیں جس کی وجہ سے صارفین شدید پریشان ہیں۔

یہ صورتحال کم آمدنی والے طبقے کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے اور انہیں حکومت سے فوری اقدامات کی توقع ہے تاکہ ان کی مشکلات کم ہو سکیں۔

install suchtv android app on google app store