ٹک ٹاک نے ایک نیا فیچر بلیٹن بورڈ متعارف کرایا ہے۔
اس فیچر کا مقصد برانڈز اور کریٹیرز کو اپنے فالوورز کے ساتھ ایک جگہ مواد شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
یہ بنیادی طور پر انسٹا گرام کے براڈ کاسٹ چینلز جیسا فیچر ہے۔
انسٹا گرام کے براڈ کاسٹ چینلز کی طرح صرف کریٹیر ہی کسی ٹک ٹاک بلیٹن بورڈ پر میسجز پوسٹ کرسکے گا جبکہ فالوورز محض ایموجیز کے ذریعے ری ایکشن ظاہر کرسکیں گے۔
بلیٹن بورڈز میں کریٹیرز ٹیکسٹ، امیج اور ویڈیوز پوسٹس کرسکیں گے۔
یہ فیچر 18 سال یا اس سے زائد عمر کے ان صارفین کو دستیاب ہوگا جن کے فالوورز کی تعداد کم از کم 50 ہزار ہوگی۔
اس فیچر کا مقصد کریٹیرز اور کمپنیوں کے لیے اپنے فالوورز سے نیوز اور اپ ڈیٹس کو شیئر کرنا آسان بنانا ہے جبکہ وہاں وہ اپنا خصوصی مواد بھی پوسٹ کرسکیں گے۔
یعنی صارفین کوئی اپ ڈیٹ اسٹوری یا معمول کی ٹک ٹاک پوسٹ کی بجائے اسے بلیٹن بورڈ پر شیئر کرسکیں گے جو صرف ان کے فالوورز تک محدود ہوگی۔
اس فیچر کی آزمائش جون 2025 سے ہو رہی تھی اور اب جاکر اسے متعارف کرایا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق بلیٹن بورڈ پر تمام مواد کو کمیونٹی گائیڈلائنز کے اصولوں کا خیال رکھنا ہوگا۔
کمپنی نے بتایا کہ کریٹیرز اپنے ان باکس پر جاکر بلیٹن بورڈ کو قائم کرسکتے ہیں۔