سندھ حکومت نے چاول کی قیمتوں کنٹرول کے لیے وفاق سے میکانزم بنانے کا مطالبہ کر دیا

سندھ حکومت نے چاول کی قیمتوں کنٹرول کے لیے وفاق سے میکانزم بنانے کا مطالبہ کر دیا فائل فوٹو سندھ حکومت نے چاول کی قیمتوں کنٹرول کے لیے وفاق سے میکانزم بنانے کا مطالبہ کر دیا

سندھ حکومت نےوفاق سےگندم کی طرح چاول کی بھی قیمت مقرر کرنے کے لیے میکانزم تیار کرنے کا مطالبہ کردیا۔ سندھ حکومت نے آئندہ کسانوں کو تمام زرعی سبسڈی بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے دینے کا بھی فیصلہ کرلیاہے۔

وزیرزراعت سندھ سردارمحمدبخش مہرکاکہناہے کہ چاول کے کاشتکاروں کی مشکلات سے سندھ حکومت بخوبی آگاہ ہے۔

دھان کی امدادی قیمت مقرر کرنا وفاقی حکومت کا اختیار ہے،وفاق فوری طورپر چاول کی امدادی قیمت مقرر کرنے کا اعلان کرے،تاکہ سندھ کے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا جائز معاوضہ مل سکے۔

وزیر زراعت سندھ کے مطابق چاول کے کاشتکاروں کی شکایات کےازالےاوران سے رابطہ رکھنے کے لیے ضلعی سطح پر کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنرز اور مارکیٹ کمیٹیز کے سیکریٹریز کمیٹیوں کے سربراہ ہوں گے۔

کمیٹی آڑھتیوں کے خلاف کارروائی کرکے ہفتہ وار رپورٹ سیکریٹری زراعت کے دفتر میں جمع کروائے گی۔

سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ گندم کے کاشتکاروں کی طرح چاول کے کاشتکاروں کو بھی سبسڈی فراہم کی جائےتاکہ انہیں پیداواری اخراجات میں کمی اور بہتر منافع حاصل ہوسکے،

اب تمام زرعی سبسڈی کسانوں کو ہاری کارڈ کےذریعے ملیں گی۔جس کے لئے سندھ حکومت نیا شفاف نظام تیارکررہی ہے۔

وزیرِ زراعت نےتمام ڈی سیز کو ہدایت کی ہے کہ دھان کی قیمتوں سے غیر قانونی کٹوتی سے متعلق کسانوں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔

افسران ضلعی سطح پر کسانوں اور آڑھتیوں کے درمیان تنازعات حل کروائیں۔

وزیر زراعت سندھ کاکہناہے کہ صوبائی حکومتیں، وفاق اور آئی ایم ایف کے فیصلوں کے پیشِ نظر کسی بھی فصل کی قیمت خودمقرر نہیں کرسکتیں۔

وفاق صوبوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرزکواعتماد میں لےکرزراعت کے لیے طویل المدتی اور پائیدار حکمتِ عملی تیار کرے۔

install suchtv android app on google app store